بھارتی کرکٹ ٹیم پر ممکنہ حملوں کی اطلاع

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ویسٹ انڈیز میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پر ممکنہ حملے کی ای میل موصول ہو گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے طریقہ کار کے مطابق موصول ہونے والی ای میل سی متعلق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے معلومات شیئر کر دیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ، 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اینٹیگا میں 22 اگست کو شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔آئی سی سی اور پی سی بی نے اس خبر سے متعلق مزید تبصرے سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔دو روز قبل بھارت کے سابق کرکٹر وی بی چندر شیکھر نے خودکشی کر لی تھی تاہم ان کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 57 سالہ وی بی چندر شیکھر نے بھارت کی جانب سے 1988 سے 1990 تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے اور وہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.