دبئی ،مسافر بسوں میں مفت وائی فائی کی سہولت

دبئی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد اب بسوں میں بھی مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کیلئے تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی اور اماراتی ٹیلی کمیونیکشن الاتصالات کی جانب سے امارات میں بسوں میں سفر کرنے والوں کیلئے 520 بسوں اور 120 و یٹنگ سٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ ادارے کے سربراہ نے صحافیوںکے ہمراہ ابو ظبی کی بسوں میں مفت فراہم کی جانے والی وائی فائی سروس کا جائزہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بس کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً اقدامات کئے جاتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.