ایپل نے نئے فیچرز کے ساتھ آئی فون 11 لانچ کر دیا

واشنگٹن:الیکٹرانک کی معروف اور سمارٹ فونز کی بانی ایپل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے سے اپیل کو سمارٹ فون کی اپنی حریف کمپنیوں کی جانب سے شدید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے اس کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

آئی فون 11 اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہے، لیکن اس میں کئی نئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ جاندار تصویر اتاری جا سکے۔ تاہم یہ فیچر اب کچھ زیادہ نیا نہیں رہا کیونکہ سام سنگ اور چین کی کمپنی ہواوے ان دنوں تین کیمروں والے سمارٹ فون فروخت کر رہی ہیں۔تاہم ایک اہم چیز آئی فون 11 کی قیمت ہے جو پچھلے ماڈل آئی فون 10 سے کم رکھی گئی ہے۔

نیا سمارٹ فون 699 ڈالر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایپل کو توقع ہے کہ دیگر سمارٹ فونز کے مقابلے میں کم قیمت زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے اور وہ ماضی کی طرح دوسروں پر سبقت حاصل کر سکتا ہے۔نئے فون کے ساتھ ایپل ایک سال کے لیے اپنی نئی ویڈیو سروس ٹی وی پلس مفت فراہم کر رہا ہے جسے ایک سال ختم ہونے کے بعد محض 5 ڈالر ماہانہ پر جاری رکھا جا سکتا ہے۔

یہ قیمت دیگر ویڈیو سٹریمنگ کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔آئی فون 11 میں نیا طاقت مائیکروپراسیسر A13 نصب کیا گیا ہے۔ اس کی بیڑی آئی فون 10 کے مقابلے میں ایک گھنٹہ زیادہ چلتی ہے۔

آئی فون 11 تین ماڈلز یعنی آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس میں پانچ خوبصورت رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ فون 64 ، 128 اور 256 جی بی کی سٹوریج کے دستیاب ہیں۔ تاہم اضافی سٹوریج کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنا ہو گی۔آئی فون 11 کی ایڈوانس بکنگ 13 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جب کہ وہ 20 ستمبر سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.