ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا

بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشتہ ماہ اپنے اہلِخانہ سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔

ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس ممبئی آئے تو اُن کے مالک مکان نے گھر میں رکھنے سے منع کر دیا۔ عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور اُن کے اہلِخانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

عادل گریزی اپنے کیرئیر کی وجہ سے ممبئی میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ گلوکار عادل گریزی صوفی، پنجابی اور ہندی گیت گاتے ہیں اور کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی اِن کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.