امریکا میں گیارہ ستمبر حملوں کی اٹھارویں برسی کی تقریبات

امریکا میں گیارہ ستمبر حملوں کی اٹھارویں برسی کی تقریبات۔ گراؤنڈ زیرو پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طیارے ٹریڈ ٹاورز، پینٹاگان اورپیننسلوانیہ میں زمین سے ٹکرانے سے تین ہزار افراد مرے۔ مرنے والوں اور امدادی کام کے دوران جان گنوانیں والوں کو خراج پیش کرنے کیلئے ان کے ان کے نام پکارے گئے۔

امریکا میں گیارہ ستمبر حملوں کی اٹھارویں برسی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گیارہ ستمبر حملوں کی مرکزی تقریب نیویارک میں گراؤنڈ زیرو پر واقع ہوئی۔ تقریب میں حملوں کے متاثریں، بچوں،خواتین، بڑوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے اور حملوں میں و امدادی کام کے دوران مرنے والوں کی یاد کمیں ان کے نام پڑھے گئے۔ اور بعد میں امدادی کام کیلئے آئے فائر فائٹرز نے تین سو تینتالیس ساتھیوں کے نام پکارے۔

یہ فائر فائٹرز گیارہ ستمبر کے حملوں کے دوران لوگوں کی ریسکیو کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ تقریب میں حملوں سے متاثرین اور بیمار فائر فائٹرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران اعلان کیا گیاکہ گیارہ ستمبرحملوں کے متاثرین کی مدد کیلئے ساڑھے پانچ ارب ڈالرز کا فنڈ بحال کردیا گیاہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.