رانا ثناء کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ رانا ثناء اﷲ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے رانا ثناء اﷲ دل کے مریض ہیں‘ جیل کا کھانا ان کیلئے مضر صحت ہے۔ اس لئے ان کو گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے جبکہ دوسری جانب عدالتی حکم پر ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے رانا ثناء اﷲ کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ رانا ثناء اﷲ دل کے مریض ہیں لہذا ان کو دودھ اور مچھلی کھانے میں دی جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.