پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجےہو گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج باضابطہ طور پر دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجےہو گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔مشترکہ اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونےوالا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔آج کے مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی اور گورنرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جبکہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنر و وزیراعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدرمملکت حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی کا احاطہ کریں گے جبکہ  آئندہ سال کے اہداف  بھی بتائیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج  ہو گا۔اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا امکان ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.