حسن ضیا کا پہلی بار وسط ایشیا ممالک میں ڈرامے کی ریکارڈنگ کا اعزاز

ڈرامہ و فلم پروڈیوسر حسن ضیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈرامہ سیریل وسط ایشیا ممالک میں جاکر عکس بند کرنے کااعزاز ہمیں مل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن ضیا کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے درالخلافہ ‘‘باکو ’’ میں ایک ہفتے تک ریکارڈنگ کرینگے جس کا کافی کام مکمل کر لیا ہے، یہاں کے دلکش و دیدہ زیب مناظر اور حسین لوکیشنز ناظرین کو پسند آئیں گی۔

انہوں نے روزنامہ دنیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کامیڈی فلم زبیدہ مرد بن شروع کروں گا جس کی کہانی محسن علی لکھ رہے ہیں، اس فلم کو آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.