کرتارپور راہداری کا افتتاح9 نومبر کو ہو گا

لاہور: کرتارپور راہداری کا افتتاح9 نومبرکو ہو گا جبکہ12 نومبرکو بابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔ کرتارپورراہداری کے پراجیکٹ ڈائیریکٹرعاطف مجید کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری منصوبے کا کام 24 گھنٹے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 28 نومبرکومنصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور 9 نومبرکومنصوبے کا افتتاح ہوگاجبکہ 12نومبرکوبابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔کرتارپورراہداری منصوبے کا 86 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،45 دن میں باقی ماندہ کام مکمل کرلیا جائے گا،ابتدائی مرحلے میں 5 ہزاراوربعد میں 10 ہزاریاتریوں کی آمد اوررہائش ہوگی،پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بابا گرونانک بیالیس ایکڑاراضی پرمشتمل ہے جبکہ پنجہ صاحب گردوارہ چارایکڑاورننکانہ صاحب گردوارہ چودہ ایکڑپرمشتمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 نومبر کو بھارت سے یاتری آنا شروع ہوجائیں گے،پانچ ہزار یاتریوں کے داخلے اور خروج کے لئے چھیتر امیگریشن کاؤنٹر ز بنا دئیے گئے ہیں جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، بارڈر ٹرمینل زیرو پوائنٹ سے ساڑھے تین سو میٹر پر تعمیر کیاگیا ہےاور ٹرمینل کے باہر بسوں کے ذریعے گردوارہ تک یاتریوں کو لایا جائے گا اور یاتریوں کو ہوائی اڈے جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گے جبک دریا راوی کا رخ موڑنے کے لئے ایک نہر نکالی گئی ہے۔ عاطف مجید کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں یاتریوں کے لئے جدید سہولیات سے مزین ٹینٹ ویلیج بنا رہے ہیں،تعمیراتی ایریا دس لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے،ساڑھے تین سال منصوبہ صرف دس ماہ میں مکمل کیاگیا ہے،ہر پاکستانی اور بھارتی سکھ یاتری فنگر پرنٹس کے بعد گردوارہ میں داخل ہوسکے گا جبکہ پیدل یاتریوں کے لئے گزرگاہ بھی تعمیر کی گئی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.