گلوکارہ رابی پیرزادہ کو اژدھے مگر مچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑگیا

لاہور: (14 ستمبر 2019) گلوکارہ رابی پیر زادہ کو جنگلی حیات رکھنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر کارروائی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کیں اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔

حکام کے مطابق اژدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ایسے جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سانپ، مگر مچھ اور اژدھا کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر لکارا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا رابی پیرزادہ کشمیری لباس زیب تن کیے ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ایک کشمیری لڑکی کی مودی کے خلاف تیاری، ویسے تو اسے جہنم میں جانا ہی ہے مگر اس جیسے انسان کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.