راولپنڈی میں ڈینگی نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیے

راولپنڈی: (16 ستمبر 2019) ڈینگی مچھر عفریت کی شکل اختیار کر گیا۔ قاتل مچھر نے مزید 2 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے جن میں آزاد کشمیر کی 27 سالہ ثوبیہ اور اسلام آباد کا رہائشی 38 سالہ عمیر شامل ہیں۔ مزید دو ہلاکتوں کے باعث رواں برس راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 305 تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 مریض راولپنڈی جبکہ 63 مریض اسلام آباد کے رہائشی، ایک مریض چکوال سے ڈینگی بخار کے مرض میں رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 1479، اسلام آباد سے 806، اٹک سے 8، جہلم سے 2 اور چکوال سے 10 مریض ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے نافذ کی گئی ایمرجنسی تاحال برقرار ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 916 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں اضافی وارڈز کے باوجود ڈینگی مریضوں کے لئے جگہ ختم ہونے کے سبب سرکاری اسپتالوں کے ریلوے، کنٹونمنٹ بورڈ، پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کر دیئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.