آندر ے رسل کاننھے مہمان کی آمد کامنفرد اعلان

جمیکا: ویسٹ انڈیزکے مایہ ناز کرکٹر آندرے رسل نے ننھے مہمان کی آمد اور اس کی جنس سےمتعلق اعلان نہایت ہی منفرد انداز میں کر ڈالا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹر آندر ے رسل نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہاکہ" ان کی اہلیہ' جیسم لورا ' ماں بننے والی ہیں اوران کی زندگی میں ایک اوررحمت آنے والی ہے ۔" 31 سالہ ویسٹ انڈین کرکٹر نے  ایک پارٹی میں بہت ہی منفرد انداز میں بچے کی جنس سے سب کو آگاہ کیا ۔انسٹاگرام پر شئیر کی گئی اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ آندرے کی اہلیہ ایک گیند کو ان کی جانب پھینکتی ہیں اورجیسے ہی وہ گیند پھٹتی ہے تو اس میں سے گلابی ذرات ہر جگہ پھیل جاتے ہیں جو کہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے گھر ننھی پری آنے والی ہے ۔ آندرے ویڈیو کے ابتدائیے میں لکھتے ہیں کہ " میری زندگی میں ایک اوررحمت آنے والی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی ،میں خدا سے صرف بچے کے صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں "۔بعد ازاں  ان کے اہل خانہ ،دوست ،کرکٹ اورپرستاروں کی جانب سے  مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.