ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر سٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش بنا دیا

واشنگٹن:ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر سٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش، خوبرو اور نوجوان بنا دیا اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن خبروں کی ترسیل پر نظر رکھنے والے ایک سافٹ ویئر ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر تقریبا ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچی۔

امریکی اخبار ’دی نیو ڈیلی‘ نے بتایا کہ سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں ایوانکا ٹرمپ کے بدلے ہوئے ہیئر سٹائل کی خبر ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں، وہیں امریکی دختر اول کی خبر نے 36 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 50 لاکھ روپے کی کمائی بھی کی۔

سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر سٹائل کی خبر یا تصویر کو دنیا کے ہر پانچویں شخص نے دیکھا یا پڑھا۔آن لائن مواد پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر سٹائل کی خبر یا تصویر دنیا بھر کے ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں، تاہم یہ لازمی نہیں کہ انہوں نے اس خبر یا تصویر کو دیکھا یا پڑھا بھی ہو۔

ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کو امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر میڈیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور والد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا انداز بدلا ہے۔

ساتھ ہی ہئر سٹائلسٹ اور فیشن کی دنیا کی معروف شخصیات نے ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے انداز میں ایوانکا نہ صرف جوان نظر آ رہی ہیں بلکہ وہ پہلے سے پرکشش بھی ہوگئی ہیں۔

نئے ہیئر سٹائل میں ایوانکا ٹرمپ نے بال چھوٹے کروائے ہیں جبکہ پرانے انداز میں ان کے بال کچھ بڑے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.