وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے مشن چیف کی ملاقات

اسلام آباد: (20 ستمبر 2019) وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے مشن چیف نے ملاقات کی، آئی ایم ایف کے وفد کو بجلی نقصانات میں کمی اور بل وصولیوں میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف کے وفد نے قابل تجدید توانائی پالیسی تیار کرنے کیلئے پاور ڈویژن کی کوششوں کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے مشن چیف آرنسٹو رامیریز کی سربراہی میں وفد نےملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف وفد کو پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے اقدامات میں تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے اور لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے بڑھنے والے گردشی قرضے کو 26ارب روپے پر لائے۔ رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے مٺبت نتائج مل رہے ہیں۔ ملک میں 80فیصد فیڈرز لوڈ مینجمنٹ سے آزاد ہیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ اب ہم ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ملک میں مقامی وسائل سے سستی بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے نئی قابل تجدید توانائی پالیسی لا رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے اہداف کے حصول اور قابل تجدید توانائی پالیسی تیار کرنے کیلئے پاور ڈویژن کی کوششوں تعریف کی جبکہ بجلی کی قیمتوںمیں کمی کیلئے مقامی وسائل سے بجلی پیداواربڑھانے کی پالیسی کو بھی سراہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.