اقتصادی اصلاحاتی پروگرام سےپاکستان میں بہتری آرہی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحاتی پروگرام ابتدائی مراحل میں ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے کچھ شعبوں میں بہتری آ رہی ہے۔

پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل ہونے پر آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پہلے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران شرح نمو 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چند ماہ کے دوران مہنگائی میں بھی کمی متوقع ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔

دورے کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور معاشی اہداف کے حصول پر بھی بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں تجویز کیا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کی مدد سے مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.