واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیچر متعارف کروایا ۔

نئے فیچر کے تحت صارفین ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور بند کر کے اسٹیٹس سیکشن سے غائب کر سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس میں صارفین کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو بند کرسکتے تھے مگر وہ اسٹیٹس موبائل اسکرین کو سکرول کرنے کے بعد اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا ۔

اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کے اس فیچر کو ابھی واٹس ایپ کے تمام صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ صرف واٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن پر موجود ہے ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.