احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،کاروبار تباہ ہو چکے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی راولپنڈی کے مر کزی راہنماء اور پیپلز ٹریڈرز سیل راولپنڈی کے صدر طارق وحید بٹ نے کہا ہے ملک میں احتساب کے نام پر سیاسی راہنمائوں کی گرفتاریوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ملک کے اندر خوف کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکا ہے اور مارکیٹیں ویران ہو چکی ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور،میان نوازریف ،مریم نواز اور اب خورشید شاہ کی گرفتاری سے سیاسی انتقام کی بو آ رہی ہے ،اس کے علاوہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے دیگر راہنمائوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ،جب ملک میں اس طرح کا یک طرفہ احتساب ہو گا تواس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گی جو کاروبار کے لئے تباہ کن ہوتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ملک کے اندر تاجر اب اس حد تک پریشان ہو چکے ہیں کہ کاروبار کو بند کر رہے ہیں،کساد بازاری کی وجہ سے کرایہ تک ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی اپنا اثر دیکھا رہی ہے ،اور ایف بی آر کی تاجروں کا شکنجہ کسنے کی مہم نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ یک طرفہ احتساب بند کیا جائے اور تاجروں پت ایف بی اار کے چھاپے بند کئے جائے ،شناختی کارڈ کی پابندی کو ختم کیا جائے ،انہون نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی پھیل چکا ہے اس حوالے سے غفلت پرتی گئی ہے ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.