قومی ائیرلائن پی ائی اے کا مالی بحران سنگین

کراچی (قومی اخبارنیوز) قومی ائیرلائن پی ائی اے کا مالی بحران سنگین ہو گیا رواں ماہ کے 14 روز گزرنے کے بعد بھی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ادارے کے منافع میں 40 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا تاہم ملازمین کی قسمت پھر بھی نہ بدل سکی۔

گریڈ ایک سے 10 تک کسی بھی ملازم کو رواں ماہ تنخواہ نہیں ملی جبکہ پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں ان خراب معاشی حالات میں پی آئی اے یونین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے انتظامیہ کہتی ہے کہ پی آئی اے کے منافع میں 40 فیصد سے زائد منافع ہو چکا ہے اور مالی حالات بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہر ماہ تنخواہ میں دو سے تین روز مزید تاخیر کردی جاتی ہے اس کا مطلب تو یہ ہے کہ انتظامیہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین معاشی تنگی کا شکار ہوکر ادھار کھانے پر مجبور ہیں۔اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

کچھ ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں جب کہ دیگر کو پیر تک مل جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.