کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر )صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدرعدالت کے روبرو پیش ہوئے اورعدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرکی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو کیپٹن (ر) صفدرکو 12 اکتوبرتک گرفتار نہ کرنے کا حکم  دے دیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.