شہرقائد میں آج درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا خدشہ،الرٹ جاری

کراچی: گرمی کراچی کے شہریوں کامزید امتحان لینے کو تیار ہو گئی، کراچی میں آج درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں 21 سے 24 ستمبر تک سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارتی گجرات اور ممبئی کے جنوب کے ہوا کا کم دباؤ ہے ، جس کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور کراچی میں ریگستانی گرم ہوا چل رہی ہے،ہواؤں کا رخ تبدیل ہوکر شمال مغرب ہوگیا ہے۔ سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ جب تک سمندرمیں ہوا کا دباؤ کم رہے گا کراچی کی ہوائیں اسی طرح متاثر رہے گی،اگلے تین سےچار روز موسم گرم رہے گا،ہیٹ ویو کے دوران پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.