سجاول:جنازہ تھرمو پول پر رکھ کر لیجانے کی ویڈیو وائرل

سجاول:(21 ستمبر 2019) صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں میت کو نہر کی دوسری جانب لے جانے کے لئے تھرماپول کا استعمال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سجاول کی تحصیل چوہڑجمالی کے نواحی گاؤں میں چار سالہ بچی کا انتقال ہوا، جہاں اس کی تدفین کے لئے نہر کی دوسری جانب لیجانا تھا، تاہم مسئلہ درپیش تھا کہ میت کو کس طرح نہر کی دوسری جانب لے جایا جائے،کیونکہ بار بار کی حکومتی یقین دہانیوں کی باوجود یہاں پل کی تعمیر کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔تاہم علاقہ مکینوں نے اس کا حل نکالا اور انتہائی کرب کے ساتھ بچی کی میت کو تھرماپول اور پلاسٹک کے تختے کے زریعے نہر پار کرایا اور بعد ازاں اسے قبرستان پہنچایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

اس سے قبل دوڑ نہر کی ایسی ہی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیاتھا، لیکن نہر پر پل تعمیر نہیں ہوسکا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.