‘ بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے’

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے تعینات کئے گئے ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین وینود رائے نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔

انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نظریے کے خلاف ہیں کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ سے تنہا کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے حکومت کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ نیوٹرل وینیو میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔

کرکٹ میں میچ فکسنگ: ’زیادہ تر بکیز بھارتی ہیں‘

عالمی کپ 2019 کے دوران پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے خلاف بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام میں یہ رائے پائے جاتی تھی کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار ہو جائے تبھی میں نے کہا تھا کہ اگر سیمی فائنل میں ان سے ٹاکرا پڑ گیا تو کیا ہم میچ نہ کھیلیں، یوں کرنا تو پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہو گا۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ سیریز 2012 میں کھیلی گئی تھی جب قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

 

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.