معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے بھارتی ریاست کو آئینہ دکھا دیا

ویب ڈیسک:(08 اکتوبر 2019) بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آر ایس ایس شدت پسند ہندوؤں نے عیسائی عورت کو برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا۔ واقعے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیاہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ریاست بہارکے شہر میں آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے پہلے عیسائی خاتون کا گھر جلایا۔ بعد میں اسے مارا پیٹا اور برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا۔ رانی مکھرجی نے کہاکہ بھارت نہ صرف اقلیتوں بلکہ خواتین کیلئے بھی خطرناک ملک بنتاجارہاہے۔ بہارہو یا اتر پردیش بیشتر ریاستوں میں ہندو شدت پسند مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو واپس ہندو بننے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکار پر ان کی املاک جلاکر ان پر تشدد کرکے انہیں مار دیا جاتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.