سری لنکا نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں تاریخی وائٹ واش کر دیا

لاہور سری لنکا نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر کے تاریخ رقم کر دی،مہمان ٹیم کے 148 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 134 رنز بنا سکی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نئے کھلاڑیوں پر مشتمل سری لنکن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے خلاف 13 رنز سے فتح حاصل کرلی، ہوم گراؤنڈ پر بدترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ آخری میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ پاکستانی باولرز نے اچھا آغاز کرتے ہوئے 58 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا جس کے بعد پانچویں وکٹ پر کپتان شناکا اور فرنینڈو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے مجموعے کو 134 تک پہنچایا، اس دوران فرنینڈو نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جب کہ فیلڈرز نے کیچز بھی چھوڑے۔فرنینڈو ایک اینڈ پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور وکٹ کے چاروں جانب کھل کر اسٹروکس کھیلے۔ سری لنکا کی جانب سے گناٹھلاکا 8،سمروکرمہ 12،راجاپاسکا 3،پریرا 13،شانکا 12،مدوشنکا 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے 3،عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.