دبئی کے حکمران نے 40 لاکھ ڈالرز سے زائد کا گھوڑا خرید کر دنیا کو حیران کر دیا

ریس کے لیے اچھی نسل کا گھوڑا خریدنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے 40 لاکھ ڈالرز سے زائد کا ایک ریس کا گھوڑا خرید کر دنیا کو حیران کر دیا۔ شیخ محمد بن راشد المختوم نے انگلینڈ میں ہونے والی ایک نیلامی میں سخت مقابلے کے بعد 43 لاکھ 56 ہزار امریکی ڈالرز کی بولی لگا کر ایک نوجوان گھوڑے “دوباوی” کو خریدا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں مستقبل کا سپراسٹار بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ شیخ محمد کے ترجمان انتھونی اسٹروڈ کا کہنا ہے یہ ایک زبردست ایتھلیٹ گھوڑا ہے جسے شیخ محمد نے پسند کیا اور بولی کے لیے اس کا انتخاب کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ گھوڑا ہمیں توقع سے زیادہ مہنگا پڑا لیکن آپ کو اس قسم کے گھوڑے حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے۔ شیخ محمد کو گھوڑوں کی ریس کے بڑے گروپ گوڈولفن کے کرتا دھرتاؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ کئی اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کے مالک ہیں۔ نوجوان گھوڑے کو خریدنے کے لیے انہیں ریسنگ کی دنیا میں اپنے مخالف گروپ کولمور سے سخت مقابلے کا سامنا رہا جو اس گھوڑے کو خریدنے کے لیے دلچسپی رکھتا تھا۔ برطانیہ میں گھوڑوں کی پرورش کرنے والے نامور ادارے ہیزل ووڈ بلڈ اسٹاک کے ایجنٹ ایڈریان اوبرائن کا کہنا ہے کہ میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا، یہ بہت ہی اچھا گھوڑا ہے جس نے کبھی کوئی ریس نہیں ہاری، اس گھوڑے کی فروخت میرے لیے ناقابل یقین ہے اور میں خود کو چاند پر محسوس کر رہا ہوں۔ ایڈریان اوبرائن کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ بہت سے لوگ اس گھوڑے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ جس کسی نے بھی اسے دیکھا پسند کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.