ہالی ووڈ مووی دی کورئیر 22 نومبر کو پردے کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ: (13 اکتوبر 2019) کورئیر رائیڈر کو پارسل میں ملا ہے تباہ کن بم۔ کہانی ہے لرزہ خیز ہالی وڈ فلم ’ دی کورئیر ‘ کی۔

کورئیر کمپنی کے رائیڈر پر یہ انکشاف ہوش اڑا دیتا ہے کہ جس پارسل کو وہ لے جارہا ہے اس میں ہے خوف ناک بم ۔ کہانی ہے لرزہ خیز ہالی وڈ فلم دی کورئیر کی۔ جسجتو ہورہی ہے کہ کس طرح اس بم کو پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنایا جائے۔ خاتون رائیڈر کی مدد کو آپہنچاتا ماہر جو اس مشکل کو کرتا جارہا ہے آسان۔

کورئیر کے روپ میں جلوہ گر ہورہی ہیں اولگا کیوری لین کو جبکہ دیگر ستاروں میں شامل ہیں گیری اولڈ مین، ڈرموٹ ملرونی، لی چارلس اور ولیم موسلی۔ کیا واقعی بم پھٹ کر بڑی تباہی کا لائے گا پیغام۔ یہی جاننے کے لیے کرنا پڑے گا بائیس نومبر تک کا انتظار۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.