فلم زندگی تماشا نے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک:(14 اکتوبر 2019)ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘نے بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبرترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں سالانہ منعقد کیے جانے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’زندگی تماشا‘ کو گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا تھا جس کے بعد فلم نے ’کم جسوئک‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ’کم جسوئک‘ ایوارڈ

بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا سب سے معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو کہ ہر سال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے، مگر اس سال یہ ایوارڈ پاکستانی فلم ’زندگی تماشا‘ کے ساتھ بھارتی فلم ’مارکیٹ‘ کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا جبکہ ٹریلر کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا تھا فلم کو بوسان فلم فیسٹول میں بھی پیش کیا جائے گا۔بعد ازاں سرمٹ کھوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ ان کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو عالمی فلم فیسٹول کے معتبر ترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.