خواتین کیلئے یہ سینڈل خریدنا آسان نہیں

دبئی: (14 اکتوبر 2019) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلیے۔

اٹالین نژاد امارتی شہری نے دو روز قبل خالص سونے اور ہیروں اور قیمتی پتھروں سے تیار ہونے والے جوتے نمائش کے لیے پیش کیے۔ برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق انتووائتری نامی ڈیزائنر نے جوتے میں نایاب شہابی پتھر بھی شامل کیا، خواتین کے ان جوتوں کی قیمت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر (تقریبا تین ارب روپے) مقرر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سینڈل کی ہیل کو خالص سونے سے تیار کیا گیا جبکہ اس کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارات ’برج الخلیفہ‘ سے ملتا ہے اور ان میں تیس قیراط ہیرے جڑے ہیں۔

دبئی میں ہونے والی نمائش میں جوتوں کو پیش کیا گیا جہاں شائقین اس منفرد جوتے کو دیکھنے جمع ہوئے اور جب انہیں قیمت معلوم ہوئی تو ورطہ حیرت میں مبتلا بھی ہوئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.