مریدعباس قتل کیس، عادل زمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی کی سیشن کورٹ نے اینکر مريد عباس و خضر حیات قتل کيس ميں عادل زمان کو عدالتی ريمانڈ پر جيل بھيج ديا۔

کیس میں آلہ قتل کے بعد عادل زمان کا اسلحہ لائسنس بھی برآمد کر ليا گيا۔

تفتيشی افسر عتيق الرحمان کے مطابق اسلحہ لائسنس عادل زمان کے نام پر ہے جو اپنے بھائی عاطف زمان کےساتھ قتل ميں برابر کا شريک ہے۔

ورثا کو انصاف دلانے کے مشن پر گامزن پوليس حکام کو يقين ہے کہ قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں دوبارہ چلانے کی استدعا بھی جلد منظور کرلی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈيفنس کے علاقے بخاری کمرشل ميں نو جولائی کو عاطف زمان نے پيسوں کی لين دين کے تنازع پر اينکر مريد عباس اور اُس کے دوست خضر حیات کو قتل کر ديا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.