وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: (15 اکتوبر 2019) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کا مقصد سعودیہ عرب اور ایران کی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں ایران میں ہونے والی ملاقاتوں کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوگا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب سے آج ہی واپسی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز وزیراعظم عمران خان نے خلیج کو فوجی ٹکراؤ سے بچانے کی کوششوں کے تناظر میں تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کیں تھی۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، ایران سعودیہ کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.