ایپل کمپنی سستا آئی فون متعار ف کروانے کے لیے تیار

نیویارک : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 2020 کے آغاز میں ’ایپل ایس ای 2‘ فون متعارف کرائے گی جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت صرف 399 ڈالرز ہوگی۔ ایپل کمپنی نے حال ہی میں اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور 3 کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائی تھیں جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔مگر ان کی قیمتیں 700 سے 11 سو ڈالرز کے درمیان رہیں جس کے بعد انہیں سستے فونز قرار نہیں دیا جاسکتا۔مگر ایپل نے بہت جلد ایک نیا سستا فلیگ شپ آئی فون 'ایس ای 2' متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ میں ایپل کے اندرونی حلقوں کی تفصیلات سامنے لانے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے سستا آئی فون ایس ای 2 متعارف کرائے جائے گا جس کی قیمت 399 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی منگ چی کیو کچھ ہفتے پہلے یہ بھی بتاچکے ہیں کہ آئی فون ایس ای 2 کو 2020 کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 2 میں آئی فون 11 سیریز والا اے 13 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ 3 جی بی ریم کے ساتھ اسپیس گرے، ریڈ اور سلور رنگوں میں دستیاب ہوگا۔2016 کے مقابلے میں آئی فون ایس ای 2 دیکھنے میں 2017 کے آئی فون 8 جیسا ہوگا مگر فیچرز کے لحاظ سے وہ آئی فون 11 کے قریب ہوگا ۔یہ نیا آئی فون ان تمام صارفین کے لیے بھی بہترین ہوگا جو اس وقت آئی فون6 استعمال کررہے ہیں مگر اس میں نیا آئی او ایس 13 آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہیں کرسکتے کیونکہ آئی فون 6 سکس ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز ہی ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم سپورٹ دی گئی ہے۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.