الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق پیپلزپارٹی کا خط مسترد کردیا

اسلام آباد: (16 اکتوبر 2019) الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق پیپلزپارٹی کا خط مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق پیپلزپارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر کا خط مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت فوج کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات دیئے جاسکتے ہیں۔ یہ اختیارات ضمنی انتخابات میں بھی دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 11 ضمنی انتخابات میں بھی سیکیورٹی عملے کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.