فواد چوہدری کا بیان خان صاحب کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے،حکومت کو گھر بھیجنے کے لیےپیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے:بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان خان صاحب کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، حکومت کی ایک سال کی کارکردگی بھی یہی بتاتی ہے جہاں عوام بے روزگار ہورہے ہیں وہیں حکومت مزید روزگار پیدا کرنے کے بجائے 400 ادارے بند کر رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سندھ کے بچے کو سمجھانا ہوگا کہ ایچ آئی وی ایڈز سے کیسے بچا جائے اور اگر خدانخواستہ کوئی اس مرض میں مبتلا ہو تو اسے رتو ڈیرو لاکر دوائیں دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر عوام میں کوئی بیماری ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کا مقابلہ کرے، پاکستان میں ویسٹ ڈسپوزل سسٹم ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور سندھ حکومت اس پر کام کر رہی ہے'۔پاکستان پیلپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے سرکاری ملازمتوں اور اداروں کی بندش سے متعلق بیان کو ہی حکومت کی اصل پالیسی قرار دیا اور حکومت پر ایک سال میں ہزاروں افراد کو بے روزگار کرنے کا الزام لگادیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'عوام بے روزگار ہورہے ہیں اور حکومت مزید روزگار پیدا کرنے کے بجائے 400 ادارے بند کر رہی ہے'۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی ایک بار پھر تائید کی اور کہا کہ 'جہاں تک آزادی مارچ کا تعلق ہے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے عمران حکومت کو جانا ہوگا'۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس-11 میں ضمنی انتخاب سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'جمعیت علما اسلام (ف) کے موقف کی وضاحت تو وہی کریں گے لیکن کُل جماعتی کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں زیادہ ووٹ لینے والے کو سپورٹ کریں گی'۔انہوں نے کہا کہا کہ 'دھاندلی نہ ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی کی ہی فتح ہوگی، سندھ کے عوام پی ایس 11 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ نہیں ہونے دیں گے، گھروں سے نکلیں گے'۔انہوں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بلاول کا کہنا تھا سندھ حکومت ایچ آئی وی کے مسئلے پر یونیسیف اور دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ایچ آئی وی سے بچنے کے لیے سندھ کے ہر بچے کو آگاہی دینا ہوگی، کوشش ہے ایچ آئی وی سینٹر تیزی سے کام کرے، ایچ آئی وی کے تدارک کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم اسٹریٹجی بنانا ہوگی۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا سازش کے تحت ہر ادارے سے بہت سے لوگ بے روزگار کیے گئے، روزگار پیدا کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے اداروں کو بند کیا جا رہا ہے، لوگوں کے پاس روزگار ہوگا تو ہی معیشت کے لیے کردار ادا کر سکیں گے۔بلاول بھٹو نے خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تعریف بھی کی، کہا انھوں نے اچھا اقدام کیا، سعودی عرب اور ایران کا معاملہ حل ہونا چاہیے، افغانستان کی جنگ کی وجہ سے خطے کو نقصان پہنچا، ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے اس خطے میں جنگ نہ ہو، ایران میں جنگ ہوتی ہے تو اس کے پاکستان پر برے اثرات پڑیں گے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان میں آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے انجینئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی بلکہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے'۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.