پاکستان آنے سے انکار کرنے والے سری لنکن کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں بھی نظرانداز

کولمبو: سری لنکن بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلیے پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں لیستھ مالنگا کو کپتان بنایا گیا ہے تاہم پاکستان آنے سے انکار کرنے والے 7 کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے، مالنگا سمیت انکار کرنے والے کوشل پریرا اور ڈک ویلا کو منتخب کیا ہے

دورہ آسٹریلیا کے لیے سری لنکن ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیستھ مالنگا (کپتان)، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، ڈونشکا گونا تلکے، ایشکا فرنینڈو، ڈک ویلا، ڈوسن شناکا، سہیان جے سوریا، راجا پکسا، اوشاڈا فرنینڈو، وینڈ ہراسنگے، لکشن سنداکن ، نوان پردیپ، لہرو کمارا، لہرو اوڈانا اور کوسن راجیتھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.