مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام، فی تولہ سونا 87000 کی قیمت پر برقرار رہا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو ) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام نظر آیا، جس کے بعد 10 گرام سونا بھی 74 ہزار 588 روپے پر برقرار رہا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1489 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ 10 گرام 858 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.24 ڈالر اضافے سے 17.50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.