چین میں ساتویں ملٹری گیمز شروع ہوگئے

ووہان:(19 اکتوبر 2019) چین میں ساتویں ملٹری گیمز شروع ہوگئے ہیں۔ مقابلوں میں پاکستانی دستہ بھی شرکت کا کررہا ہے۔

چین کے شہر ووہاں میں ساتویں عالمی ملٹری گیمز کا آغاز ہو گیا ہے افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ دل کو چھو لینے والے مناظر دیکھے گئے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز چینی صدر نےکیا ۔ عالمی ملٹری گیمز میں پاکستانی ملٹری دستہ بھی شرکت کر رہا ہے جن کی آمد پر زبردست استقبال کیا گیا۔

چینی شہر ووہان میں میں منعقد کیے جانے ولاے ساتویں عالمی ملٹری گیمز ستائیس اکتوبر جاری رہے گا۔ پندرہ روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 100 ممالک کی10ہزار سے زیادہ فوجی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔مقابلوں می ملک کے لیے شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار کھیلوں کے مقابلے میں بھی اپنا لوہا منوائیں گے۔

ملٹری گیمزکے مقابلوں میں فٹ بال، تیراکی، سائیکلنگ، شوٹنگ سمیت تیئس مقابلے ہوں گے جبکہ ان مقابلوں میں پہلی بار خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ مقابلوں کے آغاز کے ساتھ ہی ووہان شہر کی عمارتوںاور پلوںکو رنگ برنگی روشینوں سے سجا دیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.