وزیر اعظم کا معاشی بہتری کا دعویٰ غلط ثابت

اسلام آباد(24 نیوز)لگتاہےوزیر اعظم کی معاشی ٹیم انہیں صحیح صورتحال اور اعداد وشمار نہیں بتارہی۔وزیراعظم غلط اعدادو شمار کی ٹویٹ کرکے حکومتی کارکردگی کی تعریفیں شروع کردیتے ہیں،لیکن سرکاری اداروں کےمطابق وزیراعظم کے بتائے گئے تقریبا 75 فیصد اعدادو شمارصحیح نہیں ہوتے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاشی میدان میں بہتری کے دعوے بھی صرف دعوے ہی نکلے، وزیراعظم اور اداروں کے اعداد وشمار میں بڑا تضاد سامنے آگیا۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ ایک سال میں معیشت کا رخ موڑنا ان کی معاشی ٹیم کا بہت بڑا کارنامہ ہے، جس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا، لیکن اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 2.4 فیصد اور ادارہ شماریات کے مطابق 2.7 فیصد اضافہ ہوا، صرف ستمبر کی برآمدات کو دیکھیں تو وہ اگست سے 4.9 فیصد کم ہیں، حکومت کے پہلے مالی سال برآمدات میں اضافے کی بجائے 1 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔

It is a great achievement of our economic team to turn around the economy within a year pic.twitter.com/4j8za4uSMe

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 18, 2019

وزیراعظم کے ٹویٹ کے مطابق ستمبر میں ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا لیکن یہ نہیں بتایا کہ پہلے تین ماہ کی مجموعی ترسیلات زر میں کمی رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ سال سے 1.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 111 فیصد اضافہ ہوا لیکن کیا کریں اسٹیٹ بینک نے جو رپورٹ جاری کی اس کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 3 فیصد کمی رکارڈ کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کے پہلے مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں پہلے کے مقابلے میں 52 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔

pic.twitter.com/EVPrdaxhKL

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 18, 2019

ضرور پڑھیں:پاکستان کی مڈل کلاس تیزی سےختم ہو رہی ہے:امریکی جریدے کا اہم انکشاف

وزیراعظم نے صرف درآمدات اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی ہی صحیح تفصیلات بتائیں لیکن ساتھ یہ نہیں بتایا کہ خسارے میں کمی درآمدات میں کمی کی وجہ سے ہوئی اور درآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ ملک میں صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں سست ہونے کی وجہ سے خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور دوسرے خام مال میں کمی ہے، جو خود حکومت کے مشیر تجارت کے مطابق بھی ملکی معیشت کے لیےکوئی اچھی بات نہیں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.