کوئی دھمکی،گالی اپوزیشن کو وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی:مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے   کہا ہے کہ کوئی دھمکی، گالی اور دھونس اپوزیشن کو نااہل وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔اپنے بیان میں  انہوں نے کہا کہ نااہل وزیرعظم اور ان کی نالائق کابینہ استعفی دے، آپ کے بھاگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ، نالائق اور نااہل وزیراعظم سیاسی، معاشی اور قومی امور سنبھالے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیل رہی ہے، وزیراعظم اور وزرا کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ دھرنا حکومت دینے والی ہے اور آج بھی کنٹینر پہ ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ جو آپ سے این آر او مانگ رہے تھے، چور تھے، ڈاکو تھے، ڈیل اور ڈھیل مانگ رے تھے، آج آپ ان سے کیوں مذاکرات کیوں کررہے ہیں۔ ملک میں 13 فیصد مہنگائی، ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد پر لانے کے خلاف احتجاج ہوگا، ملک میں روٹی، روزگار، صنعت، کاروبار، صحت اور ہسپتال بند کرنے کے خلاف احتجاج ہوگا۔ حکمران پارلیمان کو تالا، سیاسی مخالفین و میڈیا کی آوازیں بند کرکے اپنی جھوٹی، نااہل اور نالائق حکومت کو طول نہیں دے سکتے۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.