ابوظہبی: ہزاروں برس قدیم موتی کی دریافت

 متحدہ عرب امارات کی وزارت ثقافت و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ ابو ظہبی کے ساحل کے سامنے واقع مروح جزیرے میں دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت ہوا ہے۔ یہ موتی 8 ہزار برس پرانا اور 5600۔5800 قبل مسیح جدید حجری دور کا ہے۔ اسےلولوالابوظہبی ”ابوظہبی کا موتی“ کا نام دیا گیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ثقافت اور سیاحت کے سربراہ محمد خلیفہ المبارک نے بتایا کہ تقریباً 5 ہزار برس پرانے موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موتیوں کی تلاش کا پیشہ بڑا پرانا ہے۔ محمد خلیفہ المبارک کے مطابق یہ موتی انمول ہے۔ا سے’ لوور ابوظہبی‘ کے زیر اہتمام 30اکتوبر 2019ءسے 18فروری 2020ءتک ابوظہبی میں ہونے والی نمائش میں پہلی مرتبہ پیش کیا جائے گا۔ یہ نمائش ’خوشحالی کے 10ہزار برس‘ کے عنوان سے منعقد ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.