روسی وزیر خارجہ کا روسی اور امریکی سفارتی مشن سے معمول کے مطابق دوبار ہ کام شروع کرنے کی اپیل

 روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے روس اور امریکہ کے ایک دوسرے کے ممالک میں قائم سفارتی مشن سے جلد از جلد معمول کے مطابق دوبارہ کام شروع کرنے کی اپیل کی۔ روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور امریکہ کے ایک دوسرے کے ممالک میں تعینات سفارتی مشن معمول کے مطابق کام نہیں کر رہے۔ یہ صورتحال امریکی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔ روس اس مسلے کے حل کے لئے کسی بھی وقت امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جتنا جلد ہوگا بہتر ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.