مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسیٹالینا سے ملاقات کی جس میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین معاشی تعاون پر بات چیت ہوئی، پاکستانی وفد بھی مشیر خزانہ کے ہمراہ موجود تھا۔ کرسیٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان سے معاشی تعاون جاری رکھیں گے۔ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کرسیٹا لینا کو آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کی بہتری اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسیٹالینا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں پر عملدرآمد سے پاکستانی معیشت بہتر ہو گی، انہون نے معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی عزم کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان سے تعاون جاری رکھےگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.