پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ڈالر مہنگا

کراچی:( 21 اکتوبر 2019) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز منفی انداز میں ہوا، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس چھ سو پوائنٹ نیچے گرا ۔

چھ سو پوائنٹ کمی کے باعث کرنٹ انڈیکس تینتیس ہزار تین سو بیس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے بڑھ گئی ،اس وقت انٹربینک میں ڈالر 155 روپے 95 پیسے پرٹریڈہورہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.