خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی: وقار یونس

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس نے کہاہے کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاکہ محدود اوورز کی کرکٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئے بالز بھی بولرز کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور کوچ نئے بولرز کی اسپیڈ اور اس کا اسمارٹ ہونا دیکھنا پڑتا ہے۔سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ اس طرز کی کرکٹ بولرز کے لیے مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔پاکستان میں بولنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کا پہلا سال ہے، ابتداءمیں مشکلات ہوتی ہی، ہمیں نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کو وقت دینا ہو گا، مستقبل میں اس کے اچھے نتائج ملیں گے۔وقار یونس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فٹنس کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.