ہفتہ وارمہنگائی کی اوسط شرح 17 فیصد تک پہنچ گئی

ہفتہ وار مہنگائی کی اوسط شرح سترہ فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ستائیس اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، مرغی، لہسن اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح سترہ فیصد رہی۔ ماہانہ تیس ہزار روپے تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی تقریبا بیس فیصد تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں چوالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 26 روپے اضافےسے ٹماٹر کی قیمت چھیاسی روپے کلو تک پہنچ گئی۔

اس دوران زندہ مرغی کی قیمت آٹھ روپے بڑھ کر ایک سو اڑسٹھ روپے فی کلو رہی۔ لہسن تین روپے مہنگا ہوا جس کی قیمت دوسوانسٹھ روپے فی کلو ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے بجلی بھی چھپن پیسہ فی یونٹ مہنگی ہوئی۔ دال مونگ اور دال ماش تین روپے مہنگی جبکہ دال مسور کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کلو اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے دال چنا کے نرخ ایک روپے چونسٹھ پیسے فی کلو بڑھ گئے، آلو ڈیڑھ روپے، انڈے ایک روپے تریسٹھ پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی سلینڈر چھ روپے مہنگا ہوا اور قیمت چودہ سو اکیاسی روپے ہوگئی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.