مریم نواز کو بیمار والد سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،فون پر رابطہ،آبدیدہ ہوگئیں

لاہور(شاہین عتیق)چودھری شوگر ملز ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2دن کی توسیع، احتساب عدالت نے 25اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے والد نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

مریم نواز کی عدالت آمد پر کارکنوں کی شدید نعرے بازی، بیٹے جنید صفدر نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی، میاں نوازشریف کو 25اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔

ن لیگ کی اسیر رہنما مریم نواز نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے فون پر گفتگو کی۔والد سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں نوازشریف کو ہمارے سر پر سلامت رکھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.