جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نیب کراچی کا دورہ

کراچی: (23 اکتوبر 2019) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کراچی کا دورہ کیا۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کراچی کی کارگردگی کو سراہا اور اچھی کارکردگی دکھانے پر اہلکاروں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کراچی نیب کا اہم ترین علاقائی بیورو ہے جس نے نیب کی مجموعی کارگردگی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے احتساب سب کے لئے کی پالیسی اپنائی ہے۔ نیب نے گزشتہ تئیس ماہ میں قریباً اکہتر ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے گزشتہ تئیس ماہ میں چھ سو بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں جمع کروائے ہیں۔ نیب کی سزا دلوانے کی شرح تقریبا ستر فیصد ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نے کراچی بیورو کی کارگرگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیب کراچی کی کارگردی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ڈی جی فاروق نصر اعوان اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بہترین کارکردگی دیکھانے پر اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے بھی نوازا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.