ورلڈ اسنوکر چیمپیئین شپ: پاکستان سیمی فائنل میں داخل

پاکستان کے محمد آصف نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ورلڈ چیمپیئین شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوارٹر فائنل میں آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو چار کے مقابلے میں چھ فریمیز سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل بیسٹ آف الیون پر مشتمل تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے دو سنچری بریکس لگائے اور آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی۔

محمد آصف نے یکے بعد دیگرے دو میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ محمد آصف نے تیسرے فریم میں 108 اور چوتھے فریم میں 103 کا بریک کھیلا اور ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ محمد آصف ورلڈ ٹائٹل سے تین میچز کے فاصلے پر ہیں جبکہ اس سے پہلے آصف نے اسرائیل اور آسٹریلین کو زیر کیا تھا۔

یاد رہے کہ چار میں سے تین پاکستانی ابتدائی رائونڈز سے باہر ہو گئے تھے لیکن محمد آصف پاکستان کے لئے ٹائٹل کی واحد امید ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.