جاپانی بندرگاہ سےلاکھوں ڈالر مالیت کی افیون اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جاپان کی تاریخ کی سب سےبڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے،جاپانی کسٹم حکام نےکوبی شہر کی بندرگاہ سے7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرمالیت کی 400 کلوافیون پکڑلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق حکام نےبتایاکہ شہرمیں منشیات کےحوالےسےیہ انکشاف گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کےبعدانہوں نےفوری کارروائی کرتےہوئےمنشیات پکڑی جومقدارکے لحاظ سےجاپان میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

حکام کا کہنا کہ وہ اس حوالےسے فی الحال اضافی معلومات فراہم نہیں کرسکتےکیونکہ ابھی اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں کہ یہ افیون کہاں سے لائی گئی ہے تاہم جاپانی حکام کاخیال ہےکہ غلطی سےیہ افیون جاپان پہنچ گئی ہے۔

جاپان میں منشیات کےحوالےسےقوانین انتہائی سخت ہیں اوراگرکوئی شخص اس جرم میں پکڑاجائےتو اسےسخت سزاکاسامناکرناپڑتاہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل جاپانی کسٹم حکام نے وسطی جاپان کے صوبے ایچی کی بندرگاہ سے 177 کلو گرام افیون پکڑی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.