بنگلہ دیش نے بھی پاکستان پر نظریں جمالیں،جانتے ہیں 15سال بعدپاکستان سے کون سی چیز منگوانے کا آرڈر دیدیا

اسلام آباد (سی پی پی)پندرہ سال بعد پاکستان کو بنگلہ دیش سے پیاز کا درآمدی آرڈر موصول ہوا ہے جس کے تحت پاکستان بنگلہ دیش کو300 ٹن سے زیادہ پیاز برآمد کرے گا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی تاشو انٹر پرائزز نے پیاز درآمد کرنے کیلئے کراچی کی ایک پاکستانی کمپنی روشان انٹرپرائزز سے درآمد کیلئے آرڈر کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے بنگلہ دیش کو پیاز کی12 کنٹینرز برآمد کئے جائیں گے جس کے بعد مزید برآمدات بھی متوقع ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے اندورن ملک سبزیوں  کی قیمتوں میں اضافہ کے خدشہ کے پیش نظر ہمسایہ ممالک کو سبزیوں کی برآمد پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش نے پیاز درآمد کرنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.