کرتار پور راہداری افتتاح، امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

کرتارپور راہداری کھلنے پر دنیا بھر سے مبارکبادوں سلسلہ جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے راہداری کھلنے پر دونوں ملکوں کو مبارکباد دی  ہے۔

آج جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں مورگن اورٹیگس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھلنے پر خوش آمدید کہا،، ان کا کہنا تھا کرتارپور راہداری کو امریکہ پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔

مورگن اورٹیگس کے مطابق کوریڈور سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آ سکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.